66

پاکستان نے چینی کرنسی میں تجارت شروع کردی

اسلا م آباد۔ ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے پا کستان اور چین کے درمیا ن مقامی کر نسی یو ان اور روپے میں تجا رت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے پا کستا ن کے لئے چین نے سالانہ 20ارب یو ان کی کر یڈٹ لا ئن کی منظوری دے دی ۔ 
تفصیلا ت کے مطابق پا کستان اورچین کے درمیا ن یو ان اور روپے میں تجا رت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے مقامی کر نسی میں تجا رت کا ا آغاز ڈالر پر انحصار کم کر نے کے لئے کیا گیا ہے پا کستانی نجی کمپنی نے مشینر ی کی درآمد کے لئے چینی کرنسی یو ان میں 32کروڑ 70لا کھ کی پہلی ادائیگی کی حکام وزارت تجا رت کے مطابق دونو ں ملکو ں نے یو ان اور روپے میں تجا رت کر نے پر اتفاق کیا تھا اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوارن مقامی کر نسی یو ان اور روپے میں تجا رت کر نے پر اتفاق ہو اتھا جس کے فوری بعد اسٹیٹ بینک آف پا کستان نے اس پر کا م شروع کر دیا تھا جس کا اب باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ چین نے پا کستان کے لئے سالا نہ20ارب یوان کی کر یڈٹ لا ئن کی منظور ی بھی دے دی ہے ۔