69

چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے نیا قانون تیار

بیجنگ۔غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایک مسودہ قانون نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)قائمہ کمیٹی کے2ماہی اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے۔اجلاس گذشتہ روز بیجنگ میں شروع ہو ا تھا۔موجودہ سرمایہ کاری مسودہ قانون اگر منظور ہو گیا تو یہ پہلے سے موجود تین قوانین کی جگہ لے گا۔

ان میں چینی غیر ملکی ایکویٹی جوائنٹ وینچر،نان ایکویٹی جوائنٹ وینچر(کنٹریکٹ جوائنٹ وینچر)اور مکمل غیر ملکی ملکیتی سرمایہ کاری۔موجودہ قوانین کے تحت اقتصادی صورتحال میں کوئی تبدیلی مکمن نہیں تھی لیکن اب چین نئے ادارے تشکیل دینے کے کوشش کر رہا ہے اور وہ کھلی اقتصادی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اس لیے یہ نیا قانون نئے مرحلے میں کھلے پن کی پالیسی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے استعمال کو زیادہ موثر بنانے کے لیے ضمانت فراہم کریگا۔