265

پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری

اسلام آباد۔اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دیدی۔ ترجمان اوگراکے مطابق نئے گیس نیٹ ورک کوڈ دونوں گیس کمپنیوں نے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کیلئے اوگرا کو بھجوائے ٗنئے کوڈز کے تحت تھرڈ پارٹی کو مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔ 

اوگرا ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈز کی منظوری گیس مارکیٹ میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔ ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈرز سے ٹرانپسورٹیشن کا نظام بہتر اور گیس کی فراہمی بھی بہتر ہوگی ۔ ترجمان نے کہاکہ نئے کوڈرز کا اطلاق ٹرانسمیشن، ڈسٹرہ بیوشن گیس کی فروخت اور سسٹم سے منسلک آپریٹرز پر ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ ملک کی گیس مارکیت میں تیسری پارٹی کی موجودگی کی سہولت سے ایل این جی کی درآمد بہتر ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ نئے کوڈز سے ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔