نیو یارک: بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ کی حمایت میں پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں اتفاقِ رائے سے منظورکرلی گئی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اورتعاون کو فروغ کی حمایت میں پاکستانی قرارداد پیش کی جو اتفاقِ رائے سے منظور کرلی گئی۔
پاکستانی قرارداد میں مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مثبت جامع اور پرامن بات چیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے مزید اقدامات کریں۔ قرارداد میں نفرت انگیز اور انتشار پسند رویوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔