نیو یارک۔ امریکی ٹی وی سی این این مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کی آڈیوٹیپ کے آخری الفاظ میں سانس نہیں لے سکتا منظرعام پر لے آیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے آخری الفاظ تھے کہ میں سانس نہیں لے سکتا۔
یہ الفاظ جمال خاشقجی کی موت سے چند لمحے پہلے کی آڈیوٹیپ کے ہیں۔ سی این این کے مطابق جمال خاشقجی کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے لئے کئی فون کالزکی گئیں، تحریری ریکارڈ سے واضح ہے کہ جمال خاشقجی کا قتل سوچا سمجھا منصوبہ تھا جب کہ ترک حکام کو یقین ہے کہ فون کالز سعودی دارالحکومت ریاض میں اعلی حکام کوکی گئیں۔