90

فرانس کے بعد بلجیئم میں بھی مظاہرے شروع

برسلز۔ فرانس میں پر تشدد مظاہروں کے بعد یورپ کے دیگر ممالک میں بھی حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے، پولیس نے بیلجئیم میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گذشتہ روز بین الاقوامی خبر رساں ادارے میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساؔ ں ادارے کئے مطابق گذشتہ دو تین روز سے بیلجئیم کے شہری روزنہ حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے والے بیلجئیم دارالحکومت برسلز میں پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے پولیس پر ٹوٹ پڑے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے وزیر اعظم جانے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں پر پتھراں کیا جبکہ بوتلیں اور دیگر اشیا بھی برسائیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور واٹر کینن کا آزادہ استعمال کیا گیا۔

برسلز پولیس نے اشتعال انگیزی کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔برسلز پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف 400 سے زائد افراد نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مظاہرین کے قبضے سے آٹش گیر مادہ اور کپڑے برآمد ہوئے ہیں جسے یقیناًجھڑپوں کے دوران پولیس کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔