54

جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران 3پاکستانی قتل

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا،پر پاکستانیوں نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

سیاہ فام ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے جانے والے تینوں پاکستانی جنوبی افریقہ میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے۔قتل ہو ئے 3 میں سے 2 افراد، افتخار احمد اور کاشف علی کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے جلالپور سے جبکہ تیسرے شخص سرفراز کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔

اس المناک سانحے پر پاکستانیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کے اعلی حکام سے ملزموں کو گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات سے متعلق بات چیت کی جائے۔انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظام کیے جائیں۔