کابل۔افغانستان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، افغانستان میں صدارتی انتخابات 20 اپریل 2019 کو ہوں گے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ گلاجان عبدالبدی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات 20 اپریل 2019 کو ہوں گے۔
صوبائی اور ضلعی کونسل کے انتخابات 21 ستمبر 2019 کو منعقد ہوں گے، 20اکتوبر کو غزنی میں ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات بھی 20 اپریل 2019 کو ہوں گے۔