98

پشاور میں بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا آغاز

پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنا لوجی اور انفارمشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان کے بلائنڈ کرکٹ کھلاڑیوں میں بہترین صلا حیتیں موجود ہیں جن کی بدولت انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ہمارے ان کھلاڑیوں کی مزید سر پرستی ضرروی ہے تاکہ ان کے حوصلے مزید بلندہوں ۔ انہوں نے یقین دلایاکہ نابینا افراد کیلئے اردو زبان میں سکرین ریڈر سافٹ وےئر کی تیاری میں صوبائی محکمہ آئی ٹی کی تکنیکی ٹیم اپنی طرف سے بھر پور معاونت فراہم کرے گی جبکہ خصوصی افراد کیلئے صوبائی ملازمتوں میں مخصوص 2 فیصد کوٹہ پر مکمل عملدر آمد کیلئے وہ ذاتی حیثیت میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہ دوسری پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ مذکورہ بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹوورنامنٹ کا اہتمام پاکستان پٹیرولیم لمیٹڈ اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کیا ہے۔ جس میں ملک بھر کی 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور آئندہ یکم دسمبر تک یہ ٹوورنامنٹ جاری رہے گا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے بیٹنگ شارٹ لگاتے ہوئے با ضابطہ طور پر کرکٹ ٹرافی ٹوورنامنٹ کا افتتاح کیا۔