177

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات‘ کاغذات کی جانچ پڑتال شروع

پشاور۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف ضلع و تحصیل ،ویلیج/نیبرہوڈ کونسلوں میں خالی 334 نشستوں پر آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کاغذات کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہو جائیگی جو کہ 27نومبر تک جاری رہے گی ۔

کاغذات جمع کرنے کی ڈیڈلائن مکمل ہو گئی ہے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 28تا 29 نومبر 2018 کو داخل کی جاسکیں گی۔ اور ان اپیلوں پر فیصلہ 30نومبر اور یکم دسمبر 2018 تک کیا جائیگا۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3دسمبر تک واپس لے سکیں گے۔ اور 4دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ 

23دسمبر 2018 کو پولنگ ہوگی۔ 24دسمبر 2018کو ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان کریں گے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور کے 28، نوشہرہ کے 15، چارسدہ کے 10، مردان کے 26، صوابی کے 17، کوہاٹ کے 12، کرک کے 12، ہنگو اور بنوں کے 6,6، لکی مروت ، چترال اور بٹگرام کے 10,10، ڈی آئی خان کے 19، ٹانک کے 7، ابیٹ آباد کے 28، ہری پور کے 6، مانسہرہ کے 37، طور غر کے 2، سوات کے 18، شانگلہ کے 7، بونیر کے 11، دیر اپر کے 12، دیر لوئر کے 18، مالاکنڈ کے 8، نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 23دسمبر کو ہو رہے ہیں ۔