21

روپے کی قدر میں کمی ، ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک میں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 64 پیسے کا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 279 روپے 69 پیسے ہے۔