102

وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب کو پاکستان آنے کی دعوت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ارمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

On behalf of Pakistan I have extended an invitation to External Affairs Minister Sushma Swaraj @SushmaSwaraj ,Capt Amarinder Singh @capt_amarinder & Navjot Singh Sidhu @sherryontopp to attend the groundbreaking ceremony at #Kartarpura on 28 Nov, 2018.#PakistanKartarpuraSpirit

— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 24, 2018

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مثبت طرزعمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔