137

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ افغانستان کا عندیہ

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں فوجیوں سے ملاقات ہو سکتی ہے اور اس مناسبت سے کچھ مزید نہیں کہا جا سکتا، افغانستان کے لیے امن مذاکرات ضرور کامیاب ہوں گے۔

میکسیکو کی سرحد پر صورت حال قابو سے باہر ہوئی توسرحد کو بند کر دیا جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات فصلوں کی کٹائی کے مذہبی و ثقافتی تہوار یوم تشکر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہی۔ ان کا یہ پیغام ٹیلی کانفرنس پر افغانستان میں متعین امریکی فوجیوں کے لیے بھی نشر کیا گیا۔ اپنے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں ملاقات ہو سکتی ہے اور اس مناسبت سے کچھ مزید نہیں کہا جا سکتا۔

اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان کے لیے امن مذاکرات کے سلسلے کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب رہے گا۔ ٹرمپ کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر صورت حال قابو سے باہر ہوئی توسرحد کو بند کر دیا جائے گا۔