133

حکومت کا ایڈز کے مریضوں کی مالی امداد کا فیصلہ

پشاور۔وفاق نے ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا غریب مریضوں کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہیں ماہانہ راشن ٗ بچوں کی تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی سہو لت فراہم کی جائیگی ایچ آئی وی اور ایڈز کے رجسٹرڈ 4ہزار 500 مستحق مریضوں کو 2500روپے کے فوڈ پیکج فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔

جس میں آٹا ٗ دالیں ٗ چاول ٗ تیل اور چینی وغیرہ شامل ہوگی نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق وفاق نے ایچ آئی وی ااور ایڈز کے شکار غریب مریضوں کے مالی اعانت کا فیصلہ کیاہے جس کے لئے صرف رجسٹرڈ مریضوں جو نادرا ہیں انہیں فوڈ پیکج دیا جائے گا نیشنل ایڈز پروگرام نے چاروں صوبوں سے نادرا اور غریب ایڈز اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں خیبر پختونخوا میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ متاثرہ مریض پشاور کے علاوہ کوہاٹ ٗ ہنگو ٗ ڈیرہ اسماعیل خان ٗ کرم ٗ اورکزئی ٗ ملاکنڈ کے ہیں ۔