121

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بدستور 133 روپے 99 پیسے پرمستحکم ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان نے نامنظور کیں تو توقعات کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہو گئی، پیر سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 135 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بدستور 133 روپے 99 پیسے پرمستحکم ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ہر ہفتے لگ بھگ 20 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہو رہی ہیں، موجودہ حالات میں اگر فی الفور سعودیہ عرب اور چین سے کچھ مزید رقم کا بندوبست نہ ہوا توروپے پر دباو بڑھ جائے گا جس سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔