78

دنیا کو ہماری عسکری، معاشی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے زیادہ فوجی، اقتصادی، سیاسی اورسماجی قیمت چکائی لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلئے کام کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

“Pakistan has successfully fought against terrorism while also contributing to regional peace. Pakistan has done much more for peace in Afghanistan than any other country”, COAS. (1 of 2).

7,828

5:18 PM - Nov 20, 2018

Twitter Ads info and privacy

2,810 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سب سے بھاری فوجی، اقتصادی، سیاسی اور معاشرتی قیمت چکائی ہے لہٰذا دنیا ہماری اس قربانی کو تسلیم کرے۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

“We have paid the highest military, economic, political and social cost and the world should acknowledge that. We shall continue to contribute towards peace in Afghanistan but Pakistan’s honour and Pakistan’s security shall always stay premier” COAS. (2 of 2).

11.8K

5:18 PM - Nov 20, 2018

Twitter Ads info and privacy

4,130 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ  پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی ملک سے زیادہ امن کیلئے کام کیا، ہم افغانستان میں امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔