62

عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن والے بیان پر بھی یو ٹرن لے گا، انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کے بیان پر کا رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔