83

وزیراعظم کا اہم دورے پر یو اے ای جانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر (آج) اتوار کو متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے کوششیں جاری ہے،وزیراعظم عمران خان نے کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔