61

آئی جی تبادلہ کیس، تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ تیار

اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ، سر بہمر رپورٹ (آج) اتوار کو سپریم کورٹ میں جمع کی جائیگی ،جے آئی ٹی کی رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے،پہلا حصہ سابق آئی جی جان محمد کے تبادلے سے متعلق ہے اور دوسرے حصے میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاوس سے متعلق قبضے کا ذکر ہے ،فارم ہاوس سے ملحقہ اراضی پر قبضے کی چھان بین کے لیے نجی ٹی وی کی خبر اور فوٹیج کی مدد بھی لی گئی،رپورٹ پر جے آئی ٹی کے سربراہ عرفان نعیم منگی سمیت تینوں ارکین نے دستخط بھِی کرد یے ہیں ۔

آئی ٹی کو آئی جی اسلام آباد کے تبادلے اور فارم ہاوس پر جھگڑا اور سرکاری اراضی پر قبضے کے حقائق سامنے لانے کا ٹاسک دیاگیاتھا،جے آئی ٹی نے سینیٹر اعظم سواتی، سابق آئی جی جان محمد،وزیرمملکت داخلہ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سیکریٹری داخلہ کے بیانات قلم بند کیے تھے کچی آبادی کے متاثرہ خاندان اور متعلقہ تفیتشی افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے تھے