55

بیرون ملک پاکستانیوں کی مزید جائیدادوں کا سراغ

لاہور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی مزید 600 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا‘ دبئی میں مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی مالیت کھربوں روپے میں ہے جس پر صرف ٹیکس کی رقم 2 ہزار ارب روپے بنتی ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق اہم کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے 895 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کا سراغ لگا چکی ہے۔