72

ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک علاج کی اجازت مل گئی

کراچی ۔احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں گیس کے ٹھیکوں میں17ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ سعید رضوان اور محمد تاج بھی عدالت میں پیش ہو گئے۔

ڈاکٹر عاصم نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر کردی،عدالت نے ڈاکٹر عاصم نے طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی، پیپلزپارٹی کے رہنماکو 27 نومبر سے 20 دسمبر تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی،ریفرنس کی مزید سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔