84

پولیس نے سی ڈی اے افسر کو تحویل میں لے لیا

اسلام آباد ۔ وفاقی پولیس نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر غائب ہونے والے سی ڈی اے افسر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر غائب ہونے والے سی ڈی اے افسر کو وفاقی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا،تفتیشی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو اسکے قریبی دوست نور کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا۔ ایاز خان کا ڈی آئی خان کے سرکاری ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا ۔

پولیس نے ایاز خان کی اہلیہ اور گھر والوں کو انکی حوالگی سے متعلق بھی آگاہ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کو جھوٹ اور غلط بیانی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اس نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دوست نور سے بھی علیحدہ تفتیش کی جائے گی۔