100

سیکرٹریٹ ملازمین اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

پشاور۔چیف سیکر ٹری کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعدسیکر ٹر یٹ ملازمین نے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا ہے

اس سلسلے میں سیکر ٹر یٹ کو آرڈینیشن کو نسل کے عہدیداروں نے چیف سیکر ٹری سے ملاقات کی اس دوران کمشنر پشاور اور سیکر ٹری ایڈمن بھی موجود تھے ٗ اجلا س میں ملازمین کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر ملازمین نے15 دسمبر تک اپنا احتجاجی پروگرام ملتوی کر دیا ہے ۔