78

طاہر داوڑ کی شہادت کیخلاف مذمتی قراردادجمع

پشاور۔خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایس پی طاہر داوڑ کے بہیمانہ قتل کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی ہے 

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایس پی کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے اور ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے اس کے ساتھ وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی کی غلط رپورٹنگ پر بھی انہیں شامل تفتیش کیا جائے ۔