101

شہید ایس پی طاہر داوڑ کی نمازجنازہ ادا

پشاور۔اسلام آباد سے اغواء اور افغانستان میں شہید ہونیوالے ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر داوڑ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی شہید کی میت پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن لائی گئی ۔

اس موقع پر شہید کی میت کو خصوصی دستے نے سلامی پیش کی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ٗ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محسود ٗ کمانڈر فرنٹےئر کانسٹبیلری معظم جا انصاری ٗ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ٗ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ٗ صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی ٗ شہرام تراکئی ٗ آئی جی پی صلاح الدین محسود ٗ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمان ٗ ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر ٗ سول و عسکری اور پولیس حکام سمیت شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کی گئی اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ملک سعد شہید پولیس لائن اور حیات آباد میں نماز ادائیگی کے دوران کئی افسران و اہلکار اور رشتہ دار میت دیکھتے ہی آبدیدہ ہوگئے نماز جنازہ کے بعد میت حیات آباد کے قبرستان میں ہی دفنائی دی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے