79

قبائلی اضلاع کیلئے جامع ترقیاتی پیکیج کی تیاری شروع

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت نے قبائلی اضلاع کے لیے جامع ترقیاتی پیکج کی تیاری شروع کردی ہے پہلے مرحلہ میں علاقہ میں جدید ہسپتال ،نئی یونیورسٹی یا جدید سپورٹس کمپلیکس کی صورت میں بڑے منصوبہ کااعلان کیاجائے گا وزیر اعلیٰ کی طرف سے اگلے ہفتے علاقہ کے دورے کابھی امکان ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی علاقہ کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کااعلان وزیر اعلیٰ کی طرف سے کیاجائے گا ۔

صوبائی حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کو صوبہ کے ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لیے تیزرفتار اقدامات کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان بھی جلدہی قبائلی اضلاع کادورہ کریں گے ان کی طرف سے پہلے مرحلہ وزیرستان کادورہ کی جاسکتاہے اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا دورہ اگلے ہفتہ متوقع ہے جو کسی بھی وزیر اعلیٰ کا قبائلی اضلاع کاپہلا دورہ ہوگا