84

24 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پشاور۔خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ٗ یہ انتخابات 23دسمبرویلج ٗ تحصیل و ضلع کونسلز کی خالی نشستوں پر ہو ں گے ٗ ریٹرننگ افسروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی 16نومبر کو جاری کئے جائیں گے ٗ 19سے 22نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ٗ23نومبر کو کاغذات کو مشتہر کیاجائے گا ٗکاغذات کی جانچ پڑتال 24سے27 نومبر تک کی جائے گی ٗ28اور29نومبر کو کاغذات کی منظوری یا مسترد کر نے سے متعلق اپیل کی جا سکے گی۔

اپیلو ں کو 30 نومبر اوریکم دسمبر کو نمٹایا جائے گا ٗامیدواروں کی طرف سے کاغذات واپس لینے اور انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 3 دسمبر کو کی جائے گی امیدواروں کی حتمی فہرست 4 دسمبر کو جاری کی جائے گی پولنگ 23دسمبر کو صبح آٹھ سے شام چار بجے تک جاری رہے گی 24دسمبر کو انتخابی نتائج کا اعلان ہو گا ۔