100

ریلوے میں دس ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی‘ شیخ رشید

کوئٹہ ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ریلوے میں دس ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی‘ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی‘ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے سو روز کا پلان دیا تھا‘ عمران خان کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں‘ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا کہ تعصب سے بالاتر ہو کر بلوچستان میں کام کیا جائے گا۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے سو روز کا پلان دیا تھا۔

عمران خان ان میں سے نہیں جو مال لوٹ کر کھا جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ترقی کا ایجنڈا اٹھایا ہوا ہے۔ عمران خان کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی۔ شیخ رشید ریلوے کے خسارے کو کم کررہے ہیں۔ ریلوے میں دس ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

ریلوے کے لئے شیخ رشید تجربہ کار ہیں۔ ریلوے کا خسارہ ختم کرکے منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید دن رات کام کررہے ہیں ان کا مشکور ہوں۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا کہ تعصب سے بالاتر ہو کر بلوچستان میں کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شیخ رشید کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں مدعو کیا۔