78

آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے ٗ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اور معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پر کم بات کرنی چاہیے۔ بد ھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اور پاک بھارت مذاکرات اورکشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پر کانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظر بیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظر نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔