94

پاکستان پوسٹل سروس کو جدید اور تیزتر کرنیکافیصلہ

سرگودھا۔حکومت نے پاکستان پوسٹل سروس کو جدید اور تیزتر کرنے کافیصلہ کر لیا۔زرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم متعارف کروانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

جس سے شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویزات صرف ایک دن میں وصول کر سکیں گے۔ جبکہ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔جس کے ذریعے 50 ہزار روپے تک کی رقم صارف کو گھر کے دروازے پر ملے گی۔ پہلے مرحلہ میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم 25 اور منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں ہو گی۔