89

نیپرا نے بجلی قیمتوں میں پھر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 41 پیسے اضافے کی منظوری دے دی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اکتوبر میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطا بق بدھ کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

قیمت کے اضافے سے صارفین پر 3ارب 80کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نرخ میں اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپر انے کوئلے اور ایل این جی پلانٹس کم چلائے جانے پر اظہار تشویش کیا۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق فرنس آئل والے پلانٹس کوئلے پر چلائے جاتے تو نرخ یونٹ 59پیسے کم ہوتا۔ پلانٹس چلانے سے صارفین کو زیادہ ریلیف مل سکتا تھا۔

سی پی پی اے کے مطابق ایل این جی کم ملنے کی وجہ سے پلانٹ نہیں چلائے۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق ایل این جی نہ ملنا جواز نہیں تحریری جواب جمع کرائیں۔