87

ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے پرانی حلقہ بندیوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے ملک بھر میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں ہوں گی جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کی نئی بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد صوبوں میں بلدیاتی حلقوں کی تعداد تبدیل ہوجائے گی، مردم شماری کے بعد شماریاتی بلاکس میں بڑی تبدیلی کے باعث نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں مردم شماری کی حتمی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

جس کے مطابق ملک کی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 53ہزار 364 ہوگئی ہے،ابتک نیوز کی جانب سے مردم شماری کی حاصل کی گئی حتمی رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 53ہزار 364 ہوگئی ہے،پنجاب کی آبادی 11کروڑ 6 ہزار 392 ریکارڈ ہوئی ہے۔