81

پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس کا پہلا سفر

بیجنگ /لاہور ۔پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس نے اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بس سروس پاکستان ٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نجی ٹرانسپورٹ شجاع ایکسپریس کے تعاون سے شروع کی ہے۔ بس سروس ہفتہ میں چار دن ہفتے سے جمعرات تک چلائی جائیگی۔ شجاع ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عامر نے بتایاکہ لاہور سے کاشغر کاسفر 36 گھنٹے میں پورا ہوتا ہے۔

چین کی سرحد تک اس کے 5 سٹاپ ہیں۔ بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کے پاس ویزہ اور شناختی کارڈ رکھنا ضروری ہے ۔ لاہور سے کاشغر تک اس کا کرایہ 13 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ راؤنڈ ٹرپ کی شرح 23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان ٹوررازم کے اہلکار مختار علی نے میڈیا کو بتایاکہ اس بس سروس کے ذریعے چینی سیاحوں کو پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات تک رسائی کا موقع بھی فراہم ہوگا۔