150

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان شیڈول میں تبدیلی کے باعث مؤخر کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد کو افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کرنا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی گزشتہ ماہ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔