72

گرین پاکستان منصوبہ ٗ استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات طلب

پشاور۔صو بائی حکو مت نے گرین پاکستان منصو بے کے تحت استعمال شدہ فنڈ اور اہداف کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ٗایک اعلیٰ سطحی اجلاس کوبتایا گیا ہے کہ گزشہ سال اور امسال کی سہ ماہیوں کے لئے مطلوبہ فنڈز دو کروڑ81 لاکھ45 ہزارروپے مختلف اضلاع کے لئے جاری کر نے کی منظوری دی گئی جس کے تحت گزشتہ سہہ ماہی کے بقایاجات ایک کروڑ دس لاکھ ہیں جبکہ موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے مطلوبہ رقم ایک کروڑ43 لاکھ 50 ہزار ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال ایف ڈی ایف فنڈ میں کشیر رقم 4 ارب 27 کروڑ80 لاکھ49 ہزارروپے کا اجراء کیا گیا اس رقم کی آن لائن منتقلی پر بنک نے.04 فیصد کے حساب سے ٹیکس کی کٹوتی کی ہے ٗبنک حکام کے مشورے سے ایف بی آر کو در خواست کی گئی کہ ایف بی ایف کو ٹیکس کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ٗلیکن یاد دہانی کے خطوط کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا ٗایف ڈی سی کے ایم ڈی نے بتا یا کہ ان کے پاس ماہر ین موجود ہیں ٗوہ انہیں محکمہ ماحولیات کے بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفس بھیجیں گے تا کہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔