81

خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیشل سیکرٹری کی تقرری غیرقانونی قرار۔پشاور ہائیکورٹ

پشاور۔پشاور ہائیکورٹ نے سپیشل سیکرٹری صوبائی اسمبلی سید وقار اور ڈائریکٹر ائی ٹی کے پی اسمبلی عطااللہ کی تعیناتی کو غیر قانوی قرار دے دیاعدالت عالیہ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس قلندرعلی خان نے کیس کی سماعت کی درخواست گذار علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اسمبلی میں سپیشل سیکرٹری کی نئی پوسٹ تخلیق کی تھی اور اس پوسٹ پر پی آئی اے کے سینئر فلائٹ افیسر سید وقار علی شاہ کو 6 مہینے کے لئے ڈیپوٹیشن پر لاکر تعینات کیا جس کا 27 دسمبر 2013 کو اعلامیہ جاری کیا گیا ۔

ایک سال بعد اس پوسٹ کوتین سال کے لئے توسیع دی گئی درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ ڈیپوٹیشن پر لانا اور پھر مستقل کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی اور خلاف قانون ہے اور پی آئی اے سے این او سی بھی نہیں لی گئی ہے درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ کے پی اسمبلی کے ڈائریکٹر ائی ٹی عطاء اللہ کو دو بارہ اپ گریڈ کیاگیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر آئی ٹی کے پی اسمبلی کی تعیناتی اور اپ گریڈیشن غیرقانونی قرار دے دی۔