80

اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد مین لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں ۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلقہ امور اور وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت داخلہ شہریار خان آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو بڑے لینڈ مافیا کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے اور اداروں کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کے حکم دیتے ہوئے اداروں کے درمیان رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔ کمیٹی میں آئی جی اور ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہوں گے ۔ کمیٹی لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن سے متعلق اداروں میں مؤثر رابطے قائم کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں ۔