82

پاکستان میں اضلاع کی معاشی صورتحال پر عالمی رپورٹ شائع

اسلام آباد۔عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 30 فیصد ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 15 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بلوچستان کے ضلع واشک کو پاکستان کا غریب ترین جبکہ خیبرپختوا کے ضلع ایبٹ آباد کو امیر ترین ضلع قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے غریب صوبہ ہے جہاں غربت کی شرح 42.2 فیصد ہے۔ سندھ میں غربت کی شرح 34.2 فیصد اور خیبر پختونخواہ میں 27 فیصد ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں25 فیصد آبادی غربت کی شکار ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18 فیصد اور دیہات میں 36 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 53 فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں، خیبر پختونخواہ میں 49 فیصد، سندھ میں 47 اور پنجاب میں 38 فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں۔