179

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ تقریب

راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی دعوت ولیمہ تقریب منعقد ہوئی ۔ دعوت ولیمہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی ٗ وزیراعظم عمران خا ن ٗ سابق آرمی چیف راحیل شریف ٗ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزراء ٗ میڈیا نمائندوں اور شوبز کے ا داکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ لاہور کے بزنس مین صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر کے ساتھ لاہور کے گریژن گالف کلب میں خصوصی تقریب کے د وران نکاح کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔نکاح مشہور مذہبی سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا تھا۔