98

خیبر پختونخوا میں 226 ملزمان پروبیشن پر رہا

پشاور۔محکمہ پیرول اینڈپروبیشن خیبر پختونخوا نے اکتوبر 2018 میں صوبہ بھر میں 226 ملزمان جو کہ مختلف نوعیت کے مقدمات میں قید تھے پروبیشن پر رہاکئے۔ ڈائریکڑ پیرول اینڈ پروبیشن معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ سے محکمہ کی کاکردگی مزید بہتر ہوہی ہے۔ محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اور موئثر کر دار اداکرتاہے ماہ اکتور 2018 میں مختلف عدالتوں سے 6 خواتین اور 3 کم سن بچوں سمیت 226 رہا کئے ہیں۔

مزیدبراں اس وقت صوبہ بھر میں 3171 مجرمان محکمہ کی زیر نگرانی پروبیشن پر ہیں جن میں 74 زنانہ04 بچیاں اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2985 پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اور پیرول پر وبیشن افسر کی زیر نگرانی ہیں محکمہ پروبیشن نے 31 اکتوبر تک 3171 مجرمان مختلف عدالتوں سے پروبیشن پر رہا کئے ہیں جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔

محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا کے ایک پریس نوٹ کے مطابق محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے جس سے معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور جیلوں میں گنجائش کی کمی پر بڑی حد تک قابو پایا جائے گا۔