55

اومنی گروپ اربوں روپے کا مقروض ، رپورٹ پیش

اسلام آباد۔سپریم کورٹ میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق رپورٹ پیش کردی‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے‘ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ 

پیر کو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس سے متعلق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ رپورٹ اومنی گروپ کی شوگر ملز کی بینکوں کے پاس رہن چینی سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ ساڑھے تیرہ ارب روپے کا مقروض ہے۔ بینکوں کا کل نقصان تقریباً ساڑھے گیارہ ارب روپے ہے۔ شوگر ملز سے رہن شدہ چینی کے تھیلے غائب تھے۔ 

کل 66لاکھ 92ہزار 946 تھیلے غائب پائے گئے‘ صرف 8لاکھ 37ہزار 879 تھیلے موجود تھے۔ جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں شوگر ملز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کا تجزیہ جاری ہے حتمی رپورٹ کے لئے مزید وقت درکار ہے۔