89

اورکزئی میں’ کویک ریسپانس فورس‘ قائم

اورکزئی ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قبائلی ضلع اورکزئی نے لوئرسب ڈویژن کلایہ میں دیرپا امن کے قیام اور علاقے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کی بیخ کنی کے لئے سپیشل کویک ریسپانس فورس قائم کر دیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمانڈنٹ اورکزئی لیوی/اسسٹنٹ کمشنرلوئر سب ڈویژن کلایہ عباس خان آفریدی نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں کیا۔

اس موقع پر نئی فورس کے جوانوں سے مخاطب ہو کر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی خیبر پختونخوامیں انضمام کے بعد فورس کی ذمہ داریاں مزید بڑھی ہیں اور عوام کو بھی ان سے کافی توقعات وابستہ ہیں لہٰذا وہ عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں۔انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بڑھائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں تاکہ امن دشمن اورشرپسند عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں اور یہاں پر مثالی امن قائم رہے۔