83

پبلک سروس کمیشن ملازمین ہڑتال ‘ سرکاری بھرتیوں کا عمل متاثر

پشاور۔پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کے ہڑتال کے دو ہفتے مکمل ہو گئے ہیں ملازمین کی ہڑتال کے باعث صوبے میں نئے سرکاری بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے ۔ 

پبلک سروس کمیشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال شروع کررکھی ہے ۔ ہڑتال کے باعث پبلک سروس کمیشن کا سرکاری امور کاکام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے پبلک سروس کمیشن میں ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے پبلک سروس کمیشن اپیکا کے صدر پرنس فرمان علی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اور گورنر خیبر پختونخوا فوری طور پر پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کو پبلک سرونٹ قراردے اور سپریم کورٹ میں دیئے گئے غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔