85

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات کا آ غا ز آج ہورہا ہے

اسلام آباد۔ پاکستان کے آئی ایم ایف سے پالیسی مزاکرات کا آغٖاز آج سے ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف سے ہونے والے پالیسی مزاکرات میں وزیرخزانہ اسد عمر پاکستانی معاشی ٹیم کی سربراہی کریں گے ۔

مزاکرات میں منی لانڈرنگ کی روک تھا م کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے جبکہ منی لانڈرنگ کیلئے پاکستان کو مکمل حکمت عملی پیش کر نا ہو گی ،ٹیکس چوری پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر بھی غور ہو سکتا ہے ٹیکس آمدنی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ۔