115

دیامر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی حاصل کر لی گئی

اسلام آباد۔دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 32ہزار 139ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ، 31ہزار977ایکڑ اراضی گلگت بلتستان اور 162ایکڑ اراضی خیبر پختونخوا سے حاصل کی گئی ہے ، حاصل کی گئی اراضی میں 14ہزار710ایکڑ نجی جبکہ 17ہزار 429ایکٹر سرکاری زمین شامل ہے ۔حاصل دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 80فیصد اراضی حاصل کر لی گئی ہے ۔

ڈیم کے لئے کل 37419ایکڑز اراضی حاصل کی جائے گی جس میں سے 35ہزار991ایکڑ اراضی گلگت بلتستان اور 1428ایکڑ خیبر پختونخوا سے لی جائے گی، 37419 میں سے 18ہزار 357ایکڑ نجی اور 19ہزار62ایکڑ سرکاری اراضی لی جائے گی، جبکہ 37419 میں سے اب تک32ہزار 139ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

31ہزار977ایکڑ اراضی گلگت بلتستان اور 162ایکڑ اراضی خیبر پختونخوا سے حاصل کی گئی ہے ، حاصل کی گئی اراضی میں 14ہزار710ایکڑ نجی اراضی شامل ہے ، جس میں سے14ہزار548ایکڑ اراضی گلگت بلتستان اور 162ایکڑ خیبر پختونخوا سے حاصل کی گئی ہے، جبکہ 17ہزار 429ایکٹر سرکاری زمین حاصل کی گئی ہے ۔