82

خیبرپختونخوا ‘افغان پناہ گزینوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر فنڈ جاری

واشنگٹن ۔امریکا نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 60 سال سے زائد عمر کے افغان پناہ گزینوں اور ان کے میزبانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو 10 لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ برائے آبادی و ہجرت ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں موجود عمر رسیدہ افغان پناہ گزینوں کی صحت یا ان کی معذوری پر اخراجات کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ امریکا کی جانب سے دوسری مرتبہ ڈبلیو ایچ او کو افغان پناہ گزینوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنڈ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل 2010 میں امریکا کے محمکہ برائے آبادی و ہجرت نے ڈبلیو ایچ او کے منصوبوں کے لیے 40 لاکھ ڈالر کے فنڈ جاری کیے تھے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مذکورہ فنڈنگ کی مدد سے منصوبے آئندہ 12 ماہ میں پورا کیا جائے گا جس میں 6 مختلف اضلاع کے 4 ہزار 7 سو 71 افراد کو عمر رسیدہ معذور افراد کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ صحت کا عالمی ادارہ 2 سو 40 پبلک سیکٹر ہیلتھ کیئر یونٹس کو بھی سہولیات فراہم کے گی جس کی مدد سے وہ اپنی صلاحیت کو بڑھانے اور صحت سے متعلق بنیادی سہولیات کو مزید فعال بنائیں گے۔منصوبے کا مقصد کمیونٹی اور رویے میں تبدیلی سے متعلق مہمات کی بنیاد پر بہترین ماحول بنانے کی کوشش کرنا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان ہی معمر افراد میں کمیونیٹی پروٹیکشن کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں ڈبلیو ایچ او پہلے سے موجود سماجی اور کمیونٹی نظام کی بحالی بھی اس منصوبے کے ذریعے ممکن بنائے گی تاکہ مطلوبہ آبادی کو متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کے تیز اور موثر نظام تشکیل دیا جائے۔