155

وزیراعظم نے کرپشن سے متعلق ویڈیو پیغام موخر کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج کرپشن کے خلاف اہم پیغام ریکارڈ کروانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرپشن سے متعلق اہم انکشافات کریں گے اور وزیراعظم نے آج کرپشن سے متعلق اہم پیغام ریکارڈ کروانے کا کہا تھا جو سرکاری ٹی وی سے نشر ہونا تھا تاہم اب وزیراعظم نے مشاورت کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرنا کا فیصلہ موخر کردیا۔