131

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ

دبئی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔