99

گیس صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم

لاہور۔ شہریوں کیلئے خوشخبری، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹاؤنز میں گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کی فہرست سوئی ناردرن کو ارسال کی تھی۔

جس کی وجہ سے کنکشن لگانے کا کام روکا گیا تھا۔ تاہم ایل ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اور مراسلے کی روشنی میں دوبارہ کنکشن لگانے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے15 ہاسنگ سکیمز میں کنکشن لگانے کی اجازت دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میڈیکل سوسائٹی فیز ون اور تھری، حافظ ٹان، پاک ٹان ملتان روڈ، ایل ڈی اے ایونیو ون، عامر ٹان، علی عاصم ٹان، رضوان گارڈن، خیبر گارڈن، علی ٹان ، نیو جیون یادگار، ساجد ٹان، اشرف گارڈن، پیراگون اور گلبرگ گارڈن میں گیس کنکشن لگائے جا سکیں گے۔