86

شمالی وزیرستان سے بھاری اسلحہ بر آمد

بنوں۔شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دو سلی کے علاقہ جمال خیل میں مخبر کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مکانات سے اسلحہ بر آمد کر لیا جس میں دو دستی بم ، دو پستول ، آٹھ بندوق ، 14میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے کئی آپریشنز عمل میں لائے اور بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے ۔